فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آبادمسرت جبیں کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں محکمانہ پروموشن کمیٹی کے فیصلے کے تحت کلاس فور (نائب قاصد، لوڈر، ڈرائیور، چوکیدار، سینٹری سپروائزر، فائرمین وغیرہ) کے پڑھے لکھے 15 ملازمین کو20%کوٹہ پر جونیئر کلرک (BS-11) میں ترقی دیدی گئی۔ اس سلسلہ میں میونسپل کارپور یشن کمپلیکس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آفیسر ملک محمد مرتضی نے ترقی یاب ہونیوالے اہلکاران کو پروموشن لیٹرز تقسیم کیے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ ترقی پانے والے ملازمین اپنی نئی ذمہ داریاں بھرپور صلاحیت اور جذبے کے ساتھ ادا کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں۔ ترقی پانے والے ملازمین میں طارق محمود(ڈرائیور)، محمد شہزاد(لوڈر)، مشتاق علی(نائب قاصد)، محمد فیصل (نائب قاصد)، عثمان افضل (فائرمین)، خرم ضیا(چوکیدار)، اسد گل(محرر)، شیراز علی(نائب قاصد)، محمد خرم علی (نائب قاصد)، عباس علی(دفتری)، محمد عظیم انور(نائب قاصد)، محمد شفیق (نائب قاصد)، فیصل مشتاق (نائب قاصد)، محمد اجمل شہزاد (سپروائزر)اور قدیر سرور (سینٹری سپروائزر)شامل ہیں۔ ان تمام ملازمین کو مختلف برانچزمیں تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایک سالہ پروبیشن اور تعلیمی اسناد کی تصدیق کی شرط بھی لاگو ہوگی۔ تقریب میں تحسین خالد میونسپل آفیسر سروسز، شیریں نیوٹن میونسپل آفیسر پلاننگ، محمد زبیر میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر، محمد اکرم پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر،شاہد رضا سپرنٹنڈنٹ جنرل، محمد حسیب، پی اے ٹو چیف آفیسر و دیگر بھی موجود تھے۔




