فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے15جون تک ڈی سلٹنگ مکمل کرنے کا حکم جاری اور ہدایت کی ہے کہ سیوریج لائنوں کی مکینیکل ڈی سلٹنگ کیلئے جدید مشینری استعمال کی جائے۔ ڈرینج اور او اینڈ ایم ڈائریکٹوریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کیلئے گیس ڈٹیکٹر سمیت دیگر ضروری سامان کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی غفلت قابل قبول نہیں ہو گی۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور سیوریج لائنوں اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کرتے وقت ایس او پیز کے مطابق تصاویری ثبوت حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جس جگہ کل ڈی سلٹنگ ہونی ہوگی اس کی رپورٹ مجھے آج پیش کی جائے جبکہ ڈی سلٹنگ کی تمام تر ذمہ داری اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ کرینگے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ ڈی سلٹنگ مہم کیلئے ہر اے ڈی کے نام کا ڈیش بورڈ بنا دیا گیا ہے اور اب تمام ڈی سلٹنگ مہم کی مانیٹرنگ سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب خود کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مین سڑکوں کی روڈ سائیڈ ڈرینز لائنوں کی صفائی 30 مئی تک لازمی ہونی چاہئے اور ڈرینج ڈویژن مین سڑکوں کی روڈ سائیڈ ڈرینج کی صفائی کے سرٹیفکیٹس جمع کرائے۔




