MPA منور غوث پرقاتلانہ حملہ

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا میں حلقہ پی پی 78 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غوث کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، خوش قسمتی سے ایم پی اے رانا منور غوث اس واقعے میں محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اچانک رانا منور غوث کی گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم ان کے محافظوں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی، جس پر حملہ آور مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں