MSالشفاء ہسپتال حادثے میں زخمی ہوگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الشفاء ہسپتال جڑانوالہ روڈ ڈاکٹر رانا عمران خاں ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم ایس الشفاء ہسپتال ڈاکٹر رانا عمران خاں گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ کھرڑیانوالہ سے ہسپتال آ رہے تھے کہ جب وہ بائی پاس مکوآنہ پہنچے تو اچانک سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کا ایکسل ٹوٹنے سے بے قابو ہو کر ڈاکٹر عمران خاں کی گاڑی سے ٹکرا گئی، گاڑی میں سوار ایم ایس ڈاکٹر رانا عمران خاں بری طرح زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر الشفاء ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں