PAF کا چھاپہ’ ملاوٹی کھویا تیار کروانے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گڑھ کے علاقہ جلی فتیانہ میں کامیاب چھاپہ مار کر ملاوٹی کھویا تیار کرتے ملزم ظفر اقبال کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ملاوٹی کھویا برآمد کر کے تلف کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر عظیم جبران نے اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ جلی فتیانہ میں ظفر اقبال کے یونٹ پر چھاپہ مار کر کھویا کو چیک کیا تو ملاوٹی پایا گیا اور یونٹ پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سٹور کرنے والا فریزر میں بھی حشرات پائے گئے۔ تاہم انسانی صحت سے کھیلنے والے ملزم کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں ملاوٹی کھویا قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں