فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کمال آباد میں چھاپہ مار کر مضر صحت گوشت فروخت کرتے قصاب کو گرفتار کر لیا۔ سیفٹی آفیسر طیبہ مقبول نے ماتحت عملہ کے ہمراہ کمال آباد بیس لائن کے گرد و نواح میں مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بلال نامی قصاب کی شاپ کا معائنہ کیا تو فریزر میں بیمار، لاغر جانوروں کا مضر صحت گوشت پایا گیا




