PFAکا چھاپہ،مضرصحت ملاوٹی دودھ فروخت کرنیوالا گوالہ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سدھار کے قریب چھاپہ مار کر مضرصحت اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنیوالے گوالے کو پکڑ کر سینکڑوں لیٹر ملاوٹی دودھ قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل فوڈ سیفٹی آفیسر سیف اﷲ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 67 ج ب سدھار کے قریب ناکہ بندی پر دودھ فروشوں کی چیکنگ کرتے ہوئے گوالہ ندیم کے دودھ کا سیمپل لیکر ٹیسٹ کیا تو وہ مضرصحت اور ملاوٹی نکلا۔ جس پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ اس کے قبضہ سے سینکڑوں لیٹر ملاوٹی دودھ قبضہ میں لیکر موقع پر تلف کر دیا اور اس کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں