فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا رچنا ٹائون میں چھاپہ، مضر صحت مائیونیز اور ساس تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا،3350کلو گرام مائیونیز ، ساس اور میٹریل قبضہ میں لیکر مالک شیخ وقاص کو گرفتار کر لیا، تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر محمد احسن نے اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ رچنا ٹائون میں مضر صحت مائیونیز اور ساس تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مار ا تو مالک شیخ وقاص بڑے پیمانے پر جعلی اور مضر صحت مائیونیز اور ساس وغیرہ تیار کر کے خوبصورت پیکنگ کر کے شہر بھر میں فروخت کرتا تھا جبکہ لیبل پر غلط ایڈریس تحریر کر رکھا تھا اس کے قبضہ سے مضر صحت350کلو گرام مائیونیز ،1200کلو گرام ساس اور2000کلو گرام ناقابل استعمال خام مال اور مصنوعی میٹھا برآمد ہوا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مضر صحت جعلی مائیونیز ساس وغیرہ قبضہ میں لیکر تلف کر کے یونٹ کو سیل کر کے مالک کو حوالہ پولیس کر دیا، انہوں نے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔




