PFAکا چھاپہ،ملاوٹی کھویا تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی ٹائپ کالونی میں کامیاب چھاپہ مار کر ملاوٹی و مضر صحت کھویا تیار کرنیوالا یونٹ پکڑ لیا، بھاری مقدار میں کھویا قبضہ میں لیکر تلف کر دیا، تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر سجاد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈی ٹائپ کالونی میں کھویا تیار کرنیوالے یونٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر گندگی کے ڈھیر اور حشرات کی بھرمار پائی گئی جبکہ ان کے فریزر کو چیک کیا تو وہاں پر بھی فنگس کی موجودگی پائی گئی اور کھویا کا ٹیسٹ کیا تو وہ ملاوٹی اور مضر صحت پایا گیا ۔جس پر بھاری مقدار میں ملاوٹی اور مضر صحت کھویا قبضہ میں لیکر تلف کر کے یونٹ کو سیل کر دیا، اور انسانی صحت سے کھیلنے والے ملزم اکرم کے خلاف تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مقدمہ درج کروا دیا ،انہوں نے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں