فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کمالپور کے قریب چھاپہ مار کر گندے’ بدبودار انڈوں سے لوڈ کیری ڈبہ پکڑ لیا’ 150 کلوگرام سے زائد گندے’ بدبودار انڈوں کا محلول قبضہ میں لیکر ڈرائیور ظہیر کو حوالہ پولیس کر دیا۔ فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کمال پور بائی پاس روڈ پر مشکوک کیری ڈبہ کو روک کر چیک کیا تو اس میں گندے اور بدبودار انڈوں کا 150 کلوگرام سے زائد محلول برآمد ہوا جوکہ شہر اور اس کے گردونواح میں مختلف بیکریوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔ تاہم کیری ڈبہ کے ڈرائیور ظہیر افتخار کو حوالہ پولیس کر دیا اور گندے انڈوں کے محلول کو تلف کر دیا گیا۔




