PHF کو 6شعبوں میں تقسیم کرنیکا فیصلہ

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو 6پیشہ وارانہ شعبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔پی ایچ ایف کی ایڈہاک کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہاکی کی بحالی کے لیے اسٹریٹیجک ریفارمز ایجنڈا جاری کردیا ہے۔ پی ایچ ایف حکام کے مطابق پلان کا مقصد ہاکی کو گراس روٹ سے ایلیٹ لیول تک دوبارہ بحال کرنا ہے، جس کے بنیادی ستون ادارہ جاتی شفافیت، ڈیٹا کا استعمال اور پیشہ ورانہ مینجمنٹ ہیں۔حکام کے مطابق پی ایچ ایف میں جمہوری نظام اور شفافیت کے لیے 90 روزہ روڈ میپ کی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں