کراچی( بیورو چیف)وفاقی حکومت نے پی آئی اے سی ایل کا انتظامی اختیار خریدار کنسورشیم کو منتقل کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن نے پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کے سلسلے میں پہلی فنانشل کلوزنگ کر لی۔ پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول باقاعدہ طور پر عارف حبیب کنسورشیم کو منتقل کر دیا گیا۔پی آئی اے کی نجکاری کے تحت پہلی فنانشل کلوزنگ کی کامیاب تکمیل معاشی سنگ میل قرار دیا گیا۔ کامیابی حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام میں اہم ترین پیشرفت ہے۔ کامیابی وزیراعظم کی قیادت میں شفاف اورسرمایہ کاردوست نجکاری کے عزم کی عکاس ہے۔شیئر خریداری کے رواں سال 29جنوری کے معاہدے کی تمام شرائط کو ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا۔ معاہدے کی شرائط کی تکمیل میں بلا تعطل ایئرلائن آپریشنز کو کامیابی سے برقرار رکھا گیا۔نجکاری کمیشن کے مطابق منتقلی کے عمل میں مسافروں کیلیے خدمات کے تسلسل کو ہرصورت یقینی بنایا گیا، خریدار کنسورشیم نے حکومت کو اب تک 10 ارب روپیکی نقد ادائیگی کر دی ہے۔




