PIAکا لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر15فیصد رعایت کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) پی آئی اے نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔ قومی ائیر لائن نے لاہور پیرس کے پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹس پر 15 فیصد رعایت فوری نافذ العمل ہوگی۔ قومی ائیر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پروازوں کی بکنگ 9 جون تک ہو گی، ترجمان کے مطابق رعایتی ٹکٹ پر سفر 18 جون تا 2 جولائی تک کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں