فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ یونین کے مرکزی عہدیدار سلیم الحق نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر PTCL ملاز مین کی تنخواہوں اور پنشنرز ملازمین کی مراعات کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ PTCL پا کستا ن کا واحد ادارہ ہے جس کو ریکارڈ نفع بخش بنانے میں اس کے ملازمین نے دن رات محنت کی مگر بد قسمتی سے جب ملازمین ریٹائرڈ ہوئے تو ان کو ان کی تنخواہوں اور مراعات سے کافی عرصہ تک محروم رکھا گیا۔ مہنگائی کے دور میں کئی ریٹائرڈ ملازمین فوت ہو گئے ملازمین کی بیوہ اپنی جائزہ مراعات کیلئے ترستی رہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے ایک ماہ کے اندر اندر مراعات کی بحالی سے ریٹائرڈ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔




