PTIاستعفے دیں حکومت الیکشن کروا لے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کے پی کے علاوہ باقی اسمبلیو ں اور سینیٹ سے استعفے دینے کی ہدایت پر عمل کرناچاہئے حکومت ان حلقوں میں ضمنی الیکشن کروالے گی مگرلگتا ہے کہ کوئی بھی رکن عمل نہیں کریگا سب تقسیم اور اسٹیبلشمنٹ کیسا تھ منت سماجت کے ساتھ چل رہے ہیں۔ پاکستان کے خلاف کردارسے پی ٹی آئی کاسیاسی کرداربھی ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے بانی کی ہمشیرہ کے افواج پاکستان کے خلاف اورمودی کے حق میں بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ بانی اوراس کی بہنوں کو پاکستان اورعوام سے کوئی دلچسپی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے خاندان کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے، نورین نیازی کا بیان اپنے بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے بھارت کو معرکہ حق میں عبرتناک شکست دی، نورین نیازی کا فاشسٹ مودی کے حق میں بات کرنا شرمناک ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی فیملی سے پاکستان کے لیے کبھی کوئی خیر ہو ہی نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان اور شاہینوں نے تاریخی کارنامے رقم کیے، پاک فوج کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں