PTIاکثریتی پارٹی نہیں رہی

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک انصاف کے بانی کی گرفتاری کا تیسرا سال شروع ہونے سے ایک دن قبل طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا، خصوصی نشستوں کے ارکان ساڑھے 11ماہ بعد ایوان میں داخل ہو سکیں گے۔تحریک انصاف اکثر یتی پارٹی نہیں رہی تیسرے درجے پر آگئی، بجٹ اجلاس کے بعد ہونے والے پہلے سیشن میں جو 4اگست کو شروع ہو گا، امن وامان، معیشت اور علاقائی صورتحال پر بحث و تمحیص ہوگی، یوم آزادی کو معرکہ حق سے منسوب کرنے کے بارے تاریخ ساز تجاویز پر بھر پور تبادلہ خیال ہو گا۔مخصوص نشستوں کے ارکان کو ساڑھے گیارہ ماہ کی تنخواہ اور بھاڑہ بھتہ بھی ملے گا، حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت مل گئی، پاکستان مسلم لیگ-ن قومی اسمبلی کی سنگل لار جسٹ پارٹی بن گئی۔اہم قانون سازی کا امکان وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کو ٹاسک مل گیا، 10مارچ کے صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر بحث ہو گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 4اگست کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی ایوان زیریں کا بجٹ اجلاس کے بعد ہونے والا ہی سیشن قابل لحاظ اہمیت کا حامل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں