فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 14اگست کوقیام پاکستان منانے اور معرکہ حق میں کامیابی کی بجائے احتجاجی مظاہرے اور جلائو گھیرائو کرے گی تو قانون حرکت میں آ ئیگااسے چاہیے کہ ایک روزقبل یاایک روزبعد پر امن احتجاج کر لے -14اگست کو حکومت اورمسلم لیگ ن سمیت تمام محب وطن جماعتیں اور عوام قیام پاکستان منانے کے ساتھ بھارت کوشکست دینے پر پاک فوج کوخراج تحسین پیش کریں گے۔ جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سمیت جن لوگوں کو عدالتوں سے سزا ملی ہے اوروہ نااہل ہوئے ہیں اس پراحتجاج کرنے کی بجائے عدلیہ سے رجوع کر کے قانونی جنگ لڑنی چاہئے میاں نوازشریف۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ سمیت جن ارکان کے خلاف پی ٹی آئی نے جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات بنائے تھے ان کے خلاف قانونی جنگ سے کامیابی حاصل کی اورتمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے -آ ج اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے مسلم لیگ ن کی قیادت عزت کے ساتھ ملک اور قوم کی نمائندگی کررہی ہے عملی طورپرمتحرک ہوکر ملک اورعوام کونہ صرف مشکلات سے نکال دیا ہے بلکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔




