PTIسڑکوں کی سیاست کر رہی عوام سے کوئی دلچسپی نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے نام پر کوئی بھی پرتشدد گروہ اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکتا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے خواہشمند سڑکوں پر پر جتھے لانے کی بجائے دوچار لوگوں کیساتھ عدالت میں جائیں عدا لت رہاکردے تو حکومت کوکوئی اعترا ض نہیں ہوسکتا-جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی کے پاس قانونی ٹیم موجودہے مگرلگتاہے اسے علم ہے کہ بانی17سال سے قبل رہانہیں ہوسکتے اس لئے سیاسی دبا ئوکے لئے سڑکوں پر تماشے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے-انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کی وجہ سے پاکستان سمیت کئی ممالک مہنگائی اورمعاشی مشکلات کاشکارہیں ایسے حالات میں سیاسی اختلافات کونظر انداز کرکے اپوزیشن کوقومی معاملات کے لئے پارلیمان میں اپنی رائے دینی چاہئے انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں آنے سے پہلے اور ایوان اقتدار سے جانے کے بعدبھی پی ٹی آئی سڑکوں کی سیاست کررہی ہے اسے ملک اورعوام سے کوئی دلچسپی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں