PTIکا ایک اور رکن معطل

لاہور(بیوروچیف) پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اعجاز شفیع کو معطل کردیا گیا ۔پی ٹی آئی رکن اعجاز شفیع کو 15اجلاسوں کے لیے معطل کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اعجاز شفیع کے غیر شائستہ الفاظ اور عمل نے ایوان کے نظم و ضبط کو متاثر کیا۔نوٹیفکیشن کیمطابق رکنِ اسمبلی کے غیر پارلیمانی رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اعجاز شفیع کے رویے نے ایوان کی حرمت اور وقار کو مجروح کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں