PTIکا جمہوری روایات سے کوئی تعلق واسطہ نہیں، عرفان صدیقی

اسلام آباد(بیورو چیف)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ اس کا آئینی تقاضوں اور جمہوری روایات سے کوئی تعلق واسطہ نہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس”پر اپنے ٹویٹ میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ اس کا آئینی تقاضوں اور جمہوری روایات سے کوئی تعلق واسطہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں سے یہ کیسی مفاہمت ہے کہ ان کے ارکان کو حلف اْٹھانیکا راستہ روک دیا گیا؟ ،یہ وہی غیر آئینی اور غیر جمہوری رویہ ہیجو بانی پی ٹی آئی نے قرارداد عدم اعتماد سے بچنے کے لیے قاسم سوری اور عارف علوی کے ذریعے اختیار کیا تھا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ نہ عدم اعتماد کو روکا جا سکا نہ اپوزیشن ارکان کے حلف کو روکا جا سکے گا۔ انہوںنے کہاکہ البتہ یہ حقیقت اور پختہ ہو گئی ہے کہ یہ جماعت جمہوری ایوانوں کے لئے نہیں، صرف سڑکوں، چوراہوں، ہنگاموں اور پْر تشدد احتجاج کے لئے بنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں