PTIکو ملکی مفاد میں حکومت کیساتھ بیٹھنا چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو سڑکوں پر تماشے لگانے کی بجائے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی پیشکش سے فائدہ اٹھاکر معاشی استحکام اور ملکی مفادکے لئے حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہئے حکومت سفارتی میدان میں جس طرح کامیاب ہوئی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ حکومت کی طرف سے کئی مواقع پر سیاسی استحکام اور معاشی بہتری کے لیے پی ٹی آئی سے بات چیت اور مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ پارلیمنٹ میں معاملات بہتر طریقے سے چل سکیںانتشار کی سیاست ملکی مفادمیں نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کہ پی ٹی آئی کی مبینہ احتجاجی سیاست، دھرنوں اور ”انتشار” سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔آئین کی بالادستی ہمارا اصرار ہے کہ تمام سیاسی معاملات اور تنازعات کا حل صرف پارلیمنٹ اور آئین کے دائرے میں رہ کر ہی کیاجاسکتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں