PTIکی طرف سے لانگ مارچ کو موخر کرنے کا خیر مقدم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے پاکستان ریلویز کی طرف سے کارگو ایکسپر یس کی مینجمنٹ کو نجی شعبہ کے سپرد کرنے کا خیر مقدم کیا ہے 505اَپ اور506ڈائون کراچی سے راولپنڈی اور پشاور تک چلے گی جس کیلئے پری بڈ میٹنگ 15اکتوبر جبکہ پری کوالی فی کیشن کیلئے درخواستیں دینے کی تاریخ 22اکتوبر ہو گی۔ فاروق یوسف شیخ نے کہا ہے کہ اس ٹرین کو براستہ فیصل آباد بھی چلایا جائے تاکہ اس برآمدی شہر کی درآمدی اور برآمدی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکے۔ دریں اثنا خوردنی تیل کی نقل وحمل کیلئے فریٹ ویگنز اور پاکستان ریلویز کی دستیاب زمینوں پر اِس کے سٹوریج ٹرمینل تعمیر کرنے کیلئے بھی نجی شعبہ کو دعوت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں