فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سہیل احمد سکھیرا نے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر ڈاکوئوں کو چھوڑنے پر سابق ایس ایچ او تھانہ تھانہ ٹھیکری والا حق نواز کی تنزلی کرتے ہوئے اے ایس آئی بنا دیا۔ یاد رہے کہ آر پی او نے کرپٹ تھانیدار حق نواز کی تنزلی کرتے ہوئے کانسٹیبل بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ تاہم وہ ڈائریکٹ. اے ایس آئی بھرتی ہونے کی وجہ سے کانسٹیبل بننے سے بچ گیا۔




