SHOتھانہ سٹی جڑانوالہ نے4منشیات فروش قابو کر لئے

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ ایس ایچ او تھانہ سٹی یوسف سپرا نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے4منشیات فروشو ں سے 10کلو کے قریب منشیات برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایس ایچ او یوسف سپرا نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف کارروائیوں میں 4منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر 10کلو کے قریب منشیات برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے۔ پکڑے جانیوالے منشیات فروش جمشید سے 2کلو چرس،بھولا سے 3کلو چرس،طارق سے 1کلو 600گرام ہیروئن،منشیات فروش اقبال سے اڑھائی کلو چرس قبضہ میں لی گئی۔ ایس ایچ او یوسف سپرا کا کہنا ہے کہ سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد کارروائیاں جاری ہیں۔ منشیات فروشوں کو نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس تھانہ سٹی نے پکڑے جانیوالے منشیات فروشوں کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں