فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ نے اقدام قتل کے ملزم ضیاء الرحمن کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 262 رب میں 21مارچ کو ملزمان ضیاء الرحمن وغیرہ نے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے دو بھائیوں محمد بلال اور ابرار کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے تھے۔ تاہم ڈجکوٹ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم ضیاء الرحمان کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔




