SHOسمندری سٹی آفتاب وسیم نے ٹیم کے ہمراہ 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او سٹی سمندری رائے آفتاب وسیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دو رکنی ڈکیٹ گینگ گرفتار کر لیانوعدد موٹرسا ئیکل اور نقد رقم برآمد ملزمان 13مقدمات میں مطلوب تھے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری رائے آفتاب وسیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ زین خان ولد ذوالفقار خان قوم پٹھان سکنہ سمندری محمد شاہد ولد رشید احمد سکنہ سمندری کو گرفتار کر کے نو عدد موٹر سائیکل 59ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی ملزمان نے پانچ ڈکیتی کی وارد ا تیں کی تھی 8عدد موٹر سائیکل چوری کیے تھے ملزمان نے ٹوٹل وارداتیں کی تھی مزید تفتیش جاری ہے رائے آفتاب وسیم نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف جاری ہے مزید برآمدگی کی جا رہی ہے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں