SHOگلبرگ عبدلغفار کا اعزاز ،بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین نے پولیس کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ایس ایچ او تھانہ گلبرگ عبدالغفار کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے افسران محکمہ پولیس کا فخر ہیں۔ جرائم کے خاتمہ کیلئے تمام افسران واہلکاروں کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت رسپانس اور جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ گلبرگ عبدالغفار کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔ سی پی او نے کہا کہ پولیس کا ہر جوان جرائم کے خاتمہ اور شہریوں کے تحفظ کیلئے بھرپور جذبے سے فرائص انجام دے اور آئندہ بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران واہلکاران کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں