سمندری(بیوروچیف)سادہ لوح شہریو ں کو لوٹنے والا نوسربازوں کا سات رکنی گروہ گرفتار’ شہریوں سے ہتھیائی جانے والی بھاری رقوم اور دیگر سامان برآمد’ تھانہ سٹی سمندری میں مقدمہ درج کر کے مزید برآ مد گی کیلئے بازپر س شروع کر دی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری رانا نجم الحسن نے بتایا کہ سمندری کے گرد ونواح میں نوسربازوں کا گروہ سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں دیکھنے میں آ رہی تھی اور مختلف طریقوں سے شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ بلال ٹائون کے رضوان الحق نے بتایا کہ نامعلوم نوسرباز اسکے پاس آئے اور اس کا وزن کم کرنے کا جھانسہ دیکر کہا کہ آپ کو حکیم کے پاس لے جاتا ہوں جو کہ آپ کا وزن جلد کم کر دیگا۔ جہاں پر پہلے سے ہی پانچ چھ افراد موجود تھے جنہوں نے اسے باتوں میں لگا کر کچھ ادویات دکھائی اور اسکی جیب سے 17ہزار کی رقم نکال لی اور دھمکی دی کہ ہم بہت خطرناک لوگ ہیں کسی کو نہ بتانا، جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری نجم الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر نوسرباز ارسلان علی ولد مشتاق سکنہ 223 رب’ فخر عباس ولد عاشق حسین سکنہ پینسرہ’ عمار علی ولد نثار احمد سکنہ ڈی ٹائپ کالونی’ احسن علی ولد محسن سکنہ نیامت ٹائون ڈی ٹائپ کالونی’ اطہر حسین ولد امداد حسین سکنہ 225 رب’ منظور حسین ولد بشیر حسین سکنہ 39گ ب ستیانہ اور شاہ زیب ولد بشیر حسین سکنہ 39گ ب ستیانہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے بھاری رقوم برآمد کر کے مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی۔ نوسربازوں کے گروہ کو گرفتار کرنے پر سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری نجم الحسن اور اسکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں نوسربازی کی وارداتوں میں کمی ہو گی۔




