فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین نے سب انسپکٹر شاہد پنوں کو ایس ایچ او تھانہ سمن آباد تعینات کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔ یاد رہے کہ سب انسپکٹر شاہد پنوں شہر کے مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔




