فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال نے پوسٹ انچارج سمیت دو اہلکاروں کو معطل کر دیا اور ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ پوسٹ شہید اے ایس آئی عمران لیاقت بوڑیوال کا سرپرائز وزٹ کیا تو وہاں پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پائی گئی اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ سب انسپکٹر ظہیر اور ہیڈ کانسٹیبل عامر ریاض کو کلوز ٹو لائن کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈی ایس پیز ازخود ایریاز کا وزٹ کریں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کی خاطر ہر ممکن اقدامات کریں۔ سی ایم پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




