SSPپٹرولنگ کی ہدایت پر کریک ڈاؤن،اگست میں492سے زائد ملزمان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف مہم کے دوران پٹرولنگ پولیس نے گزشتہ ماہ اگست میں پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ٹیمز نے بذریعہ ای پولیس ایپ چیکنگ مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری 07 اور 04عدالتی مفروران گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا جبکہ مختلف دفعات کے تحت 491مقدمات کا اندراج کیا۔ جن میں 492زائدملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ 02پسٹل اورگولیاں برآمد کئے گئے۔ جبکہ امتناع منشیات کے 13مقدمات کا اندراج کرکے 229لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ دوران چیکنگ 01موٹرسائیکل چوری شدہ ہونے کے باعث قبضہ پولیس میں لی گئی۔ پٹرولنگ پولیس نے فوری طور پر رسپانس دیتے 18حادثات میں 31افردکو مدد جبکہ 05افراد کوفوری طبی امدادجبکہ ہائی ویز پرمشکل میں پھنسے 1940افرادکو مدد فراہم کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے 02گمشدہ بچہ کو اس کے اہل خانہ سے بھی ملادیا گیا۔ ہائی ویز پر 92عارضی ومستقل تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں