جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مشینری کی مرمت ایل ای ڈی لائٹس لگانے کی مد میں مبینہ طور پر فرضی بلوں بنا کر خزانہ سے9لاکھ روپے وصول کرنے کے سنگین الزاما ت پر موجودہ سیٹ پر تعینات ایم ایس کیخلاف اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کر دی،ڈپٹی ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد نے فریقین کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی طاہر ندیم نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر صحت پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور اینٹی کرپشن فیصل آباد کو درخواست گزارتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ سیٹ پر تعینات ایم ایس نے سپروائرز کیساتھ ملکر کر(ایم ای پی جی) کمپنی سے بلوں کی مد میں جو 9 لاکھ روپے کے بل وصول کئے ہیں ان میں 10 عدد ایل ای ڈی لائٹس(فی لائٹ 4300) کا بل ڈالا گیا ہے لیکن ہسپتال میں کوئی لائٹ نہ لگائی گئی ہے انڈسٹریل ایگزاسٹ فین موٹر کا بل 25 ہزار روپے ڈالا گیا ہے حالانکہ موٹر وائنڈ نہ کروائی گئی ہے جبکہ 100 کے وی کے 2 جنریٹر کے فیول پمپ تبدیل کرنے کا بل 65 ہزار لگایا گیا ہے جنریٹر کے پارٹس تبدیل کرنے کی بجائے ریڈی ایٹر مرمت کروایا ہے مدعی نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ ہسپتال میں 3 فیز کی 4 موٹرز کا بل ڈالا گیا لیکن ہسپتال میں صرف 2 موثرز ہے 3 الکڑاک کولر کے فلٹرز تبدیل کروائے گئے ہیں فزیکل کام نہ ہوا ہے اور 1 الیڑاک کولر سٹور میں پڑا ہوا ہے مدعی نے مزید موقف اختیار کیا کہ مذکورہ سیٹ پر تعینات ایم ایس نے سپروائرز کیساتھ مبینہ طور پر ساز باز کر مبینہ فرضی بلوں میں 9 لاکھ روپے وصول کرکے اختیارات سے تجاوز کیا ہے مدعی کی درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد طارق پرویز نے دونوں فریقین کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے فنڈز میں مبینہ طور پر ہیر پھیر کے معاملہ پر عوامی سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلی سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور ہسپتال کو فراہم کردہ فنڈز کا آڈٹ کیا جائے اور مبینہ ہیر پھیر میں ملوث پائے جانے کی صورت میں ذمہ داران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس حوالہ سے ایم ایس نے اپنے موقف میں بتایا ہے کہ چند معاملات میں فنڈز کے حوالے سے میرے پاس اختیارات نہ ہے اینٹی کرپشن میں ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جو فراہم کر دیا جائے گا۔




