جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں عوام کی حفاظت پر معمور ناتجربہ کار گارڈز خود سیکیورٹی رسک بن گئے،معطلی کے باوجود انچارج سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے لگا،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب و دیگر حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مسائل حل نہ ہو سکے ہیں ایک طرف ادویات کے فقدان کے باعث مفت علاج معالجہ کی فراہمی ایک خواب بن رہا ہے تو دوسری جانب ناقص پلاننگ کے باعث عوام کی حفاظت پر معمور گارڈ خود سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عوام کی حفاظت پر معمور سیکیورٹی گارڈ کے پاس حکومت کی جانب سے اسلحہ لائسنس نہ لینے کے باوجود انہیں جدید اسلحہ تھما دیا گیا ہے گارڈز جدید اسلحہ کو چلانے کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل نہ کی ہے اور پولیس تھانہ سے کیریئر سرٹیفکیٹ بھی حاصل نہ کئے ہوئے ہیں ایسی صورتحال میں ناتجربہ کار سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں کسی وقت بھی کوئی سانحہ رونما ہونے کے خدشات بڑھ چکے ہیں اور عوام کی جان و مال بھی خطرے میں پڑ چکی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کی نگرانی پر معمور انچارج سیکیورٹی کو کمپنی کی جانب سے 22 تاریخ کو باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈیوٹی سے ہٹایا گیا مگر مبینہ طور پر ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے سیکیورٹی انچارج معطلی کے باوجود وردی میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے معطلی کے باوجود ڈیوٹی سرانجام دینے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کو عیاں کر دیا ہے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت پر معمور ناتجربہ سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتیاں افسوسناک امر ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر صحت،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور انچارج پی ایم یو پنجاب سے اس گھمبیر صورتحال پر فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہسپتال انتظامیہ کی غفلت و کوتاہی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔




