لاہور( بیوروچیف) پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر شیخ امتیاز علی انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد پنجاب یونیورسٹی میں ادا کی گئی جس میں اساتذہ، طلبہ، سرکاری افسران، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔




