اسپیشل طلبہ کی تائیکوانڈو مقابلوں میں کامیابی

فجیرہ(سپورٹس نیوز) ہارون خان نے فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔پاکستان کے تائیکوانڈو اسٹار ہارون خان نے 9 فروری 2025 کو فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ (جی-2 کیٹیگری) یو اے ای میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ہارون نے3مسلسل کامیابیاں حاصل کیں، لیکن سیمی فائنل میں ایران کے حسین پور علیرضا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی مقابلوں میں ہارون نے کویت کے الکلی ایف اور ایران کے خواجوی راستین کے خلاف شان دار فتح حاصل کی۔ابتدائی مقابلوں میں ہارون خان نے اپنی حکمت عملی اور طاقت ور ککس کا مظاہرہ کیا، تاہم سیمی فائنل میں ایران کے کھلاڑی حسین پور علیرضا نے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر لی۔مقابلے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ہارون خان نے اپنے اس اعزاز پر فخر کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں