رنبیر کپور کا آدتیہ رائے کپور کیساتھ تصویر کھنچوانے سے انکار

ممبئی (شوبز نیوز) رنبیر کپور اور آدتیہ رائے کپور حال ہی میں ایک ایونٹ میں دوبارہ ملے، جس نے مداحوں کو فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے کردار “بنی” اور “اوی” کی یاد دلا دی۔ تاہم اصل توجہ اس وقت بنی جب رنبیر نے مذاقا آدتیہ کے ساتھ تصویر کھنچوانے سے انکار کر دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب فوٹوگرافر نے دونوں کو ساتھ پوز دینے کو کہا تو رنبیر نے ہنستے ہوئے کہا، “نہیں، اس کے ساتھ نہیں، یہ بہت ہینڈسم ہے۔” آدتیہ نے مسکرا کر رنبیر کو ہلکا سا تھپتھپایا اور یہ لمحہ مداحوں کے لیے دلچسپ بن گیا۔ایونٹ کی دیگر ویڈیوز میں دونوں کو گلے ملتے اور ہنستے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں