المدینہ کمرشل مارکیٹ کے متاثرہ دکان داروں کی ہر ممکن مدد کی جائیگی،رانا احمد شہریار خاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) المدینہ کمرشل مارکیٹ میں آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہونے والے دکانوں کے متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی’ فیسکو حکام سے بات چیت جاری ہے’ انشاء اللہ مثبت نتائج نکلیں گے’ صدر چوہدری ارشد گجر’ جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود’ چیئرمین رانا محبوب عالم’ سرپرست اعلیٰ مرزا طالب صدیق بیگ کا کردار قابل تحسین ہے’ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر رانا احمد شہریار خاں نے المدینہ کمرشل مارکیٹ ٹاٹا بازار میں جل کر خاکستر ہونے والی 40 دکانوں کے دورے کے موقع پر کیا’ اس موقع پر سابق چیئرمین شرافت علی خان خٹک’ انجمن تاجران سٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ سعید’ ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد’سہیل نیاز طور’ ہارون اعظم’ ملک عبدالوحید’ محمد ارشد بھنڈر ‘ مہر اعجاز بھروانہ’ سمیع ارشد ‘ متاثرین اور المدینہ کمرشل مارکیٹ کے دکانداروں کی کثیر تعداد موجود تھی’ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی آواز پنجاب حکومت تک پہنچائی جائے گی تاکہ ان کے نقصان کا ازالہ ہو سکے’ اس موقع پر انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ کے صدر چوہدری ارشد گجر’ جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود’ چیئرمین رانا محبوب عالم’ سرپرست اعلیٰ مرزا طالب صدیق بیگ نے کہا کہ مارکیٹ میں اس سے قبل بھی اس قسم کے واقعات رونما ہوئے ہیں ‘ ہم نے فیسکو حکام کی توجہ اس طرف دلائی مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی’ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں لان’ کاٹن’ فریش بیڈشیٹ اور کپڑے کی چالیس دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں ‘ جس کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ روپے ہے’ ہماری کوشش ہے کہ متاثرین کے نقصان کا جلد از جلد ازالہ ہو اور فیسکو حکام المدینہ کمرشل مارکیٹ میں بے ہنگم تاروں کا سدباب کرے تاکہ آئندہ اس قسم کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں