ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں کروڑوں کا فراڈ

اسلام آباد (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں کروڑوں کا فراڈ پکڑ لیا۔ ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں 97کروڑ 70لاکھ روپے کی بڑی ٹیکس چوری پکڑی گئی۔ ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساتھ شیراز احمد کے مطابق 2جعلساز کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے قیمتی دھات کے سانچوں کی درآمد میں ای ایف ایس کا غلط استعمال ہوا۔ جعلساز کمپنیوں نے قیمتی دھات کے 47کنٹینرز درآمد کیے۔ ایک ہزار 560میٹرک ٹن مال غائب کرکے 111میٹرک ٹن ظاہر کیا۔ایک جعلساز کمپنی نے 49کروڑ 90لاکھ اور دوسری کمپنی نے 47کروڑ 80لاکھ روپے کا ٹیکس چوری کیا۔ ڈائریکٹر کسٹمز پی سی اے کا مزید کہنا تھا کہ جعلساز کمپنیاں ایف بی آر کی ایکٹو رجسٹریشن فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ پی سی اے ساوتھ نے تمام ایکسپورٹ کلکٹریٹس کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں