کراچی (شوبز نیوز)سینئر اداکار شبیر جان کہا ہے کہ بیٹی یشمیرہ کی پیدائش خوش قسمتی کی علامت بنی اور زندگی کا رخ تبدیل ہو گیا۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے شبیر جان نے کہا کہ میری پہلی شادی سے بھی 2بیٹیاں تھیں لیکن میں مالی مشکلات کا سامنا کرتا رہا، مگر جب میری دوسری بیوی فریدہ سے بیٹی یشمیرہ پیدا ہوئی تو میری قسمت بدلنے لگی۔شبیر جان نے کہاکہ یشمیرہ کی پیدائش کے بعد میرے حالات بہتر ہونے لگے، رزق میں وسعت آئی اور زندگی نے نئی کروٹ لی، میں یہ نہیں کہتا کہ پہلی بیٹیاں خوش نصیب نہیں تھیں، لیکن یشمیرہ کی آمد میرے لئے قسمت کا ٹرننگ پوائنٹ تھی۔شبیر جان کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہو رہی ہے۔
