ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن،پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد

لاہور (بیوروچیف) گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن و کک بیکس ریفرنس، احتساب عدالت نے پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد کر دی۔پرویز الٰہی نے صحت جرم سے انکار کر دیا، نیب پراسیکیوشن کے گواہان کوشہادت کیلئے طلب، عدالت نے مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے پرویزالٰہی کی مستقل حاضری کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کیلئے انوار حسین کو پلیڈر مقررکر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں