تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ سدھارمیں جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر سے شہری خوفزدہ

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں چور ڈاکو دندناتے ہوئے شہریوں کو نقدی رقم ،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر رہے ہیں ،پولیس خاموش تماشائی ،سدھا رتیل کے سپیلر سے سرسوں کے45بورے چوری مالیت360000۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار کے رہائشی محمد فیصل ولد محمد اسماعیل نے سدھار میں اپنے گھر کے قریب سرسوں کے تیل کا سپیلر بنایا ہوا ہے جہاں 45بورے سرسوں کے تھے نا معلوم چور رات کے اندھیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرسوں کے بورے اٹھا کر لے گئے جن کی مالیت تقریبا 360000بنتی ہے غلام مصطفی ولد محمد رفیق سکنہ 89کے گھر کے تالے توڑ کر نا معلوم چور لال پمپ ،ایل سی ڈی،6من گندم ،آہنی گاڈر اور چارپائی کے فریم اٹھا کر لے گے محمد ندیم ولد محمد یعقوب سکنہ 76جوداں سدھار سے براستہ ملاں پور اپنے گھر جا رہا تھا کہ ملاں پور چوک کے قریب نامعلوم ڈاکوئوں نے روک کر اسلحہ کے زور پرنقدی رقم 51300اور ایک موبائل فون چھین کر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ،محمد عالم ولد محمد صدیق سکنہ 67سدھار سے نا معلوم ملزمان نے رات کے اندھیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4شاخ بکریاں لے کر فرار ہوگئے ،باسط سلیم ولد محمد سلیم سکنہ بی بلاک شیخ کالونی فیصل آباد پیزا ڈلیوری کا کام کرتا ہے آرڈر ڈلیور کرنے کیلئے ائیر فورس دفتر کے ساتھ کچے راستے پہ نا معلوم پیدل ملزمان نے 2عدد پیزا،ڈیڑھ لیٹر بوتل جس کی مالیت تقریبا 5000اور ایک عدد موبائل فون جس کی مالیت تقریبا 55000ہزا ر اور ایک عدد بٹن والا موبائل جس کی مالیت تقریبا 5000ہے چھین کر فرا ر ہو گئے ،محمد رمضان ولد محمد ارشد سکنہ 67سدھار صدیقیہ کالونی گھر کے باہر روزانہ رکشہ کھڑا کرتا ہے لیکن گزشتہ شب رات کے اندھیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نا معلوم ملزمان رکشہ چوری کر کے فرار ہوگئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں