حماد غفار کی ترقی’ ایکسیئن فیسکو غلام محمد آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکو کے مایہ ناز’ محنتی اور فرض شناس آفیسر حماد غفار کو ایس ڈی او سے ترقی دیکر ایکسیئن غلام محمد آباد کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگیشروع کر دی۔ موصوف محنتی’ دیانتدار’ فرض شناس اور دبنگ آفیسر ہیں اور وہ بطور ایس ڈی او جہاں بھی تعینات رہے انہوں نے ہمیشہ صارفین کی شکایات کے حل کیلئے کوشاں رہے اور ان کی ایماندری اور فرض شناسی کو اپنا شعار بنائے رکھا اور محکمہ کی نیک نامی کا باعث رہے۔ گزشتہ دنوں ایس ڈی او سے ایکسیئن کے عہدے پر ترقی دینے کے بعد ایکسیئن غلام محمد آباد تعینات کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں