سجل علی نے زندگی کی31بہاریں دیکھ لیں

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ سجل علی 31سال کی ہو گئیں۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کی خوبصورت تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ تھوڑی دیر سے لیکن سالگرہ کی خوبصورت خواہشات کیلئے آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ!اس سال تمام محبتوں اور ہر چیز کیلئے میں خود کو بہت خوش نصیب محسوس کر رہی ہوں۔دوسری جانب شوبز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو تاحال سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں