سرگودھا (بیوروچیف خالد اصغر شیح) سرگودھا میں پرانی دشمنی پر ویگو ڈالے میں سوار مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے4افراد کو قتل کردیا، ملزمان نے اس قدر اندھا دھند فائرنگ کی کہ پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ کی زد میں آکر 6 راہگیر زخمی بھی ہوئے، عینی شاہدین کے مطابق ملزم ایک گھنٹے سے مقتولین کی کار کا انتظار کر رہے تھے ، جو عدالت سے پیشی کے بعد واپس اپنے گائوں جارہے تھے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا ‘ ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا خوشاب روڈ پر سبھروال کالونی، عزیز بھٹی ٹان پیٹرول پمپ کے قریب پہلے سے گھات لگائے، ملزمان نے کار سواروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئی مرنے والوں میں تین کار پر سوار تھے جبکہ ایک راہگیر تھا، جدید آتشیں اسلحہ سے کی گئی شدید فائرنگ سے 6 راہگیر زخمی بھی ہوئے، واقعہ کے فوری بعد خوشاب سرگودھا روڈ پر ایک گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی، تین مقتولین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق چک 54 شمالی سے ہے، ملزمان مخالفین کو قتل کرنے کے بعد مقتولین کے گائوں گئے وہاں پر بھی انہوں نے جاکر ہوائی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، پولیس واقعہ کو پرانی دشمنی قرار دے رہی ہے، لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر لی گئی ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر 5 منٹ تک مسلسل فائرنگ کی گئی، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں میں 34 سالہ محمد شفیع ، 44 سالہ فضل الرحمن، 45 سالہ ظہیر عباس اور 30 سالہ عبد الستار کے نام شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں جاوید ، محمد رمضان ، جیل ، عثمان ،ظفر عباس ، محمد اعظم اور شہباز وغیرہ شامل ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا




