سرگودہا(بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کہا کہ اگر مانیٹرنگ سسٹم فعال ہو تو موجودہ نظام میں موجود مسائل کو موثر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ شکایات کے ازالے کا نظام موجود تھا، جو کہ ایک مثبت انتظامی سبق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن کاموں کے لیے وسائل دستیاب ہوں ان کی مانیٹرنگ کی جائے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ یہ حکمت عملی دیگر شعبوں میں بھی اپنائی جائے تو کارکردگی میں بہتری آ سکتی ہے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ عید کے بعد بھی صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے اور ڈپٹی کمشنرز کا ر کر دگی کے اشاریوں (KPIs) پر توجہ بھی مرکوز رکھیں۔ انہوں نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر اداروں کے مابین پیشگی کوآرڈینیشن کی ہدایت دی ۔
