6

ٹرپتی ڈمری کو عاشقی3 سے نکالنے کی خبریں جھوٹ ہیں

ممبئی (شوبز نیوز) ٹرپتی ڈمری، جو فلموںلیلا مجنوںاوراینمل میں شاندار اداکاری کے لیے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں تنازعات کا شکار رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، انہیں فلم عاشقی 3 سے مبینہ طور پر نکال دیا گیا، جس میں کارتک آریان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کے بولڈ سینزاور مبینہ طور پر معصومیت کی کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔تنقید کے باوجود، ٹرپتی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے نفرت کا سامنا کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس پر لکھا تھا:کبھی کبھی لگتا ہے کہ دنیا میں صرف نفرت ہے، لیکن یہاں محبت کہیں زیادہ ہے جتنا آپ تصور کر سکتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کبھی تصدیق نہیں ہوئی کہ ٹرپتی ڈمری فلم عاشقی3کا حصہ تھیں۔ہدایتکار انو راگ باسو نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں