چاہتی ہوں کراچی پہلے کی طرح روشنیوں کا شہر بن جائے’ ریشم

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کراچی پہلے کی طرح روشنیوں کا شہر بن جائے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں نے ساری زندگی فلم کے بعد بہترین کام یہ کراچی میں کیا ہے، جب ادھر لینڈ کرتی تو مجھ سے خوش ترین عورت کوئی نہیں ہوتی تھی کیونکہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا لیکن اب مجھے فرق نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب تھوڑا زیادہ خوبصورت ہے تو میں چاہتی ہوں کہ کراچی پہلے جیسا ہوجائے۔ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ پہلے فلمیں بہت اچھی ہوتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں