کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا آفریدی کا کہنا ہے کہ ایسا کردار کبھی نہیں کروں گی جو مداحوں کو برا لگے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حنا آفریدی نے کہا کہ کردار میں سب سے پہلے یہ دیکھتی ہوں کہ اس کی وجہ سے کیا پیغام جارہا ہے اگر عوام پر منفی اثر جارہا ہے تو میں اس طرح کا کردار کبھی نہیں کروں گی۔انہوں نے کہا کہ میں یہ دیکھتی ہوں کہ کردار منفی نہیں ہو کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ مجھ پر سوٹ نہیں کرے گا۔حنا آفریدی نے کہا کہ انسان کو اپنے آپ کا پتا ہوتا ہے کہ یہ کردار میں نہیں کرسکتی۔میزبان حسن چوہدری نے سوال کیا کہ اگر ڈائریکٹر احسن طالش آپ سے کہیں کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ منفی کردار کریں۔جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں ان پر ڈال دوں گی کہ آپ اگر مجھ سے منفی کردار کرواسکتے ہیں تو کروالیں اور وہ 100 فیصد گارنٹی لیں گے تو میں پھر ایسا کردار کرلوں گی۔انہوں نے کہا کہ میری اصل شخصیت بہت پرسکون ہے میں بہت انٹرورڈ ہوں سوشل انزائٹی ہوتی ہے، میں چاہتی ہوں کہ کردار میں ایسی نظر آں جو اپنے لیے اسٹینڈ لے رہی ہے اور اپنے حقوق کے لیے بات کرسکے۔حنا آفریدی نے کہا کہ اگر ساری اسکرپٹ ہی ایسی آرہی ہیں کہ ہیروئن کو بے چاری دکھایا جارہا ہے وہ ڈری سہمی سی رہتی تو پھر آپ کیا کرسکتے ہیں، ایسا کردار کرنا پڑتا ہے۔




