پراپرٹی خریدنے کا جھانسہ دیکر2شہریوں کیساتھ5کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پراپرٹی خریدنے کا جھانسہ دیکر چالاک ملزمان کا 2شہریوں کیساتھ 5کروڑ سے زائد کا فراڈ’ ملزمان نے پراپرٹی دی نہ ہی رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق کینال روڈ کے رہائشی کاشف نے مدینہ ٹائون پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے واقف کار ملزم طارق حمید سے ٹیک ٹائون میں پلاٹ خریدنے کا کہا تو اس نے پلاٹ دکھا کر 2کروڑ 80لاکھ میں سودا طے کیا، رقم ادا کرنے کے بعد رجسٹری کروانے کا کہا تو لیت ولعل سے کام لینے لگا اور جو نقشہ دکھایا اس میں 3مرلے سے کم جگہ تھی۔ تاہم ملزم طارق حمید نے لیت ولعل کے بعد رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا جبکہ بھوآنہ بازار کے رہائشی عبید نے کوتوالی پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم وقار نے جائیداد خریدنے کا جھانسہ دیکر دو کروڑ 30لاکھ روپے حاصل کئے۔ بعدازاں پراپرٹی دی نہ ہی رقم واپس کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں