63

چالاک ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 3 تاجروں کے 2کروڑ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک افراد نے کاروبار کا جھانسہ دیکر تین تاجروں کے دو کروڑ روپے ہتھیا لیے’ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی’سوترمنڈی کے تاجر عبدالحنان نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم عثمان بشیر نے کاروبار میں منافع کا جھانسہ دیکر 50لاکھ روپے کی رقم لیکر واپس نہ کی جبکہ نورپور کے رہائشی محسن نے بتایا کہ اس کا واقف کار ملزم عثمان سرفراز اسکے پاس الحسنین موٹرز ملت چوک آیا اور کاروبار کا جھانسہ دیکر 70 لاکھ روپے کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا۔ علاوہ ازیں سرگودھا روڈ کے تاجر راشد حمید کا کہنا ہے کہ ملزم اصغر علی نے کاروبار میں منافع کا جھانسہ دیکر 80لاکھ کی رقم ادھار حاصل کی، بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں